حلقہ این اے 91 پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس' پاکستان مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط بنانے اور فعال کرنے کا عندیہ

Expose News 24
رپورٹ (عبدالوحید مکی) 
سرگودھا: 
مسلم لیگ ن pp78 کے زیر اہتمام اھم تنظیمی و مشاورتی اجلاس چک نمبر 36 جنوبی میں چوہدری جاوید احمد چیمہ امیدوار حلقہ pp78 کی رھائش گاہ پر ھوا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر چوہدری عبد الرزاق ڈھلوں نے کی جبکہ ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا۔ جنرل سیکرٹری pp78 طارق وڑائچ ایڈووکیٹ نے حلقہ کی تنظیمی صورت حال پر خصوصی بریفننگ دی۔ ضلعی صدر چوہدری عبد الرزاق ڈھلوں نے خطاب کرتے ہوئے حلقہ کے تنظیمی کام کو بہترین قرار دیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ھمیں ھر حال میں اس حلقہ میں آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنی ھے۔ انھوں نے بطور ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ NA91 اور pp78 میں مسلم لیگ ن ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی قیادت میں ایک دفعہ پھر عوامی خدمت کی مثال قائم کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ الیکشن میں pp78 میں میرٹ اور ورکرز کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے
ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ میں مخلص دوستوں کے ھوتے ھوئے انشاء اللہ ماضی کی تاریخ دھرائیں گے اور ورکرز کو عزت اور احترام دیں گے
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ھے۔ انھوں نے کہا کہ غیر فعال عہدیداران کو فارغ کر کے اھلیت رکھنے والے دوستوں کو عہدے دینے چاہیے۔ 
اجلاس میں pp78 کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی شرکاء میں مسلم لیگ ن کے سینیئر راھنما چوہدری الیاس ججہ۔ چوہدری منیر گجر۔ شاہ ولی خان۔ پرویز جکھڑ۔ عبد الرشید میکن ایڈووکیٹ۔ ملک انیس۔ ابوبکر باجوہ ایڈووکیٹ۔ شاھد وڑائچ۔ تصور نت۔ چوہدری ذوالفقار چیمہ۔ یاسر چہل۔ ابراھیم شاہ۔ جاوید باجوہ۔ اختر خان۔ عادل آرائیں۔ نسیم چیمہ۔ خرم جوندہ۔ عمیر وڑائچ۔ عثمان خان۔ ندیم معراج۔ آصف چیمہ۔ فرحت بھٹی۔ حیدر چیمہ۔ ملک یوسف۔ کاشف باگڑی۔ حسن بلال گھمن۔ رانا کاشف۔ احسن ریاض دیو۔ عمر فاروق آرائیں۔ حاجی عبد الرحمن۔ کاشف علوی۔ نے شرکت کی۔ 
اختتام پر چوہدری جاوید احمد چیمہ نے آنے والے قائدین اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں اللہ کے فضل و کرم اور دوستوں کے تعاون سے اس حلقہ میں بھرپور محنت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top