سرگودھا : حلقہ پی پی 124 جھنگ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سابقہ صوبائی وزیرِ کھیل رائے تیمور خاں بھٹی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

Expose News 24


 

سرگودھا : حلقہ پی پی 124 جھنگ  سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سابقہ صوبائی وزیرِ کھیل رائے تیمور خاں بھٹی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان 


سرگودھا : تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ  پی پی 124 سے رائے تیمور خاں بھٹی کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی کیرئیر تحریک انصاف سے تقریباََ 4 سال تک وابسطہ رہا لہذا اب میں تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتا ہوں  


رائے تیمور خاں بھٹی 2018 کے الیکشن میں آزاد حثیت سے الیکشن جیت پر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے بعد میں رائے تیمور خاں بھٹی کو صوبائی وزیر کھیل بنایا گیا 


رائے تیمور خاں بھٹی کا کہنا ہے کہ ہم 9 مئی کے واقعہ کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں


نو مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی آج بھی کرتے ہیں 

پاک فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں 

رائے تیمور خاں بھٹی کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں 


رائے تیمور خاں بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں جو بھی ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 


پاکستان میں ‏9 مئی کو جو واقعہ ہوا اس نے پورے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو نہ صرف شدید رنجیدہ کیا بلکہ پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا. 


جنوں نے اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر وطن عزیز کے ایک ایک انچ کو دشمن سے بچایا جنہوں نے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلیے شہادت کا جام نوش کیا 9 مئی کو جسطرح انکی بےحرمتی کی گئی وطن سے محبت کرنے والا کوئی شہری یہ سوچ بھی نہیں سکتا.   


رائے تیمور خاں بھٹی نے مزید کہا کہ ہم اپنی آئندہ کی سیاست کے لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے 





#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top