پاکستان 2018 تک میاں نواز شریف کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔وزیراعظم شہباز شریف

Expose News 24

 

‏پاکستان 2018 تک میاں نواز شریف کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔وزیراعظم شہباز شریف 

 اسوقت ہماری ترقی کی شرح  چھے فیصد سے اوپر تھی پاکستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت میں شمار ہونے لگا بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ 

نواز شریف کی قیادت میں سی پیک کا آغاز ہوا مگر پھر بدترین دھاندلی کے ذریعہ عمران نیازی کو اقتدار کے مسند پر زبردستی بٹھایا گیا اور انہوں نے پہلے آئی ایم سے معاہدے کا آغاز کرنے میں دیر کی گئی اور پھر معاہدہ کرنے کے بعد اسکی دھجیاں اڑا دی گئیں،وزیراعظم شہباز شریف


پاکستان میں جو فتنہ سازی کی گئی اور جان بوجھ کر شورش کی گئی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا دن رات بیانیے بنائے گئے عوام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی کوششوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی طریقہ نہیں چھوڑا گیا بیرونی ممالک اور اداروں کو کہا گیا کہ اگر پاکستان کی مدد کی گئی تو یہ امپورٹڈ حکومت ہے یہ سب کچھ برباد کردے گی بلکہ یہاں تک کہا گیا کہ پاکستان سری لنکا بن جائیگا، وزیرا عظم شہباز شریف

‏پاکستان کو سری لنکا بننے کے طعنے دینے والے کیلئے اہم پیغام:

پیرس میں سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی انہوں نے مجھے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے آپکی ملاقاتیں ہوچکی ہیں میں نے ان سے آپکی ایک اور ملاقات کا انتظام کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی میرے پاس آئیں اور کہا کہ مجھے سری لنکا کے صدر نے کہا ہے ہم بڑی مشکل صورتحال سے گزرے ہیں پاکستان ہمارا دوست ہے ہم نہیں چاہتے کہ وہ بھی اس مشکل صورتحال سے گزرے، وزیراعظم شہباز شریف

‏میری آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے گھنٹوں باتیں ہوئی ان سے ڈاکیومنٹس ایکسچینج ہوئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی ٹیم نے آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے کرنے کیلئے دن رات کام کیا۔


 جب میری پیرس میں ایم ڈی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وقت بہت گزر گیا ہے دن تھوڑے رہ گئے ہیں تو ان سے کہا کہ اپنا سیاسی کیپیٹل داو پر لگا کر آپکی تمام شرائط پوری کی ہیں تاکہ پاکستان ڈیفالٹ نہ ہو اور پاکستان کا معاشی استحکام ہوسکے انہوں نے کہا دو ارب ڈالر کا گیپ ہے اسے پورا کیا جائے پھر میں نے اسحاق ڈار سے بات کی اور انہوں نے اور انکی ٹیم نے اس پر کام کیا۔ وہیں پر اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کے سربراہ سے بات کی تو انہوں نے فوری ایک بلین ڈالر کا اعلان کردیا، وزیراعظم شہباز شریف


‏وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اور انکی ٹیم نے دن رات آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ کرنے کیلئے بھرپور محنت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے بہترین مفاد میں کام کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

‏چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں بڑی مدد کی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

‏سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ سائن ہوچکا ہے، متحدہ ارب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر کا معاہدہ ہوچکا ہے، سب دوست ممالک نے پاکستان کی ان مشکل حالات میں بڑی مدد کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

‏سری لنکا کے صدر نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے جاکر کہا پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں تاکہ پاکستان ان حالات سے دوچار نہ ہو۔  لیکن یہاں پر بیٹھے لوگوں نے اندرن اور بیرون ملک پیغامات دیے کہ پاکستان سری لنکا بننے جارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top