عمران خان کے اقتدار سے اترنے کے بعد اپریل 2022 کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 3.12 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان بھیجے۔ڈاکٹرفرحان ورک

Expose News 24


تحریر :ڈاکٹر فرحان ورک 
عمران خان کے اقتدار سے اترنے کے بعد اپریل 2022 کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 3.12 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان بھیجے۔ڈاکٹرفرحان ورک

کیا اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کی وجہ سے پاکستان پیسے بھیجتے ہیں؟ 


پاکستان میں اکثر یہ جھوٹ دہرایا جاتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی صرف عمران خان کی وجہ سے پیسے بھیجتے ہیں۔ 


 لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں اوورسیز سے سب سے زیادہ پیسہ تب آیا جب عمران حکومت گئی؟


جی ہاں، اپریل 2022 کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 3.12 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان بھیجے۔ 


ثبوت ساتھ جوڑ رہا ہوں جیسے ہمیشہ جوڑتا ہوں، صبر 


tribune.com.pk/story/2356524/…‎


گزشتہ سال اپریل میں جب تحریک انصاف کی حکومت گئی اور سوشل میڈیا پر بدترین جعلی پراپیگینڈا کیا گیا پھر بھی اوورسیز پاکستانیوں نے سب سے زیادہ پیسہ بھیجا اور حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 


لیکن پھر پیسے اب کیوں کم آ رہے ہیں؟ 


گزشتہ ڈیڑھ سال سے تحریک انصاف نے یہ کارنامے کئے،

آئی ایم ایف ڈیل خراب کیں،

 جھوٹا بیانیہ بنایا کہ ملک ڈیفالٹ ہوگا،

جھوٹ پھیلایا کہ پاکستان سری لنکا بنے گا، 

بار بار معیشت کے متعلق منفی خبریں پھیلائیں، 

ملک کو بار بار بند کیا، 

بدترین انتشار والی سیاست کی، 

لوگوں کو فوج سے لڑایا، 


اب مجھے بتائیں کہ کوئی اوورسیز ان حالات میں کیسے پاکستان میں پیسے انویسٹ کرے گا؟ وہ اپنے گھر والوں کو پیسے تو بھیج دے گا لیکن جب اسکو پتہ لگے گا کہ یہ ملک بار بار بند ہوجاتا ہے اور خانہ جنگی کی کوشش ہوچکی ہے تو وہ کبھی مزید پیسے نہیں بھیجے۔


اوورسیز انویسٹمنٹ کا سیاست کی بجائے تحریک انصاف کی بدترین انتشار پسندی سے تعلق ہے، نہیں تو اپریل 2022 میں پاکستان میں تاریخ کی سب سے زیادہ ترسیلات زر نا ہوتیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top