جن 215 لوگ نے آٹھ مارچ کو زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کی اور کروائی وہی لوگ نو مئی والے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔

Expose News 24

 


‏جن 215 لوگ نے آٹھ مارچ کو زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کی اور کروائی وہی لوگ نو مئی والے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔ 

ان لوگوں میں یاسمین راشد، حماد اظہر، مراد راس، اسلم اقبال، محمود رشید، اعجاز چوہدری کی کالز کا ریکارڈ موجود ہے، 

 آئی جی پنجاب 

جب یاسمین راشد کی آواز کی ریکارڈنگ کرنے اور آواز کو کنفرم کیلئے رابطہ کیا گیا تو عدالت کی جانب سے ریمانڈ دینے سے منع کردیا گیا اور ڈسچارج کردیا گیا، 

آئی جی پنجاب

‏جو گالیاں یہ نکال رہے ہیں کیا وہ یہ گالیاں اپنی والدہ اور بہن کے سامنے نکال سکتے ہیں، جو یہ ٹویٹس کررہے ہیں وہ اپنی بیگم یا بہن کو دکھا سکتے ہیں۔ قانون اپنا راستہ لے چکا اور فیصلہ کرچکا ہے اس ملک کی تمام ایجنسیز، قانون نافذ کرنیوالی اتھارٹیز اور تمام لیڈرشپ اب اکٹھی ہے اور سب کچھ ثابت کیا جائیگا،

 آئی جی پنجاب

‏ہمارے پاس جو ڈیٹا ہے اسکے بعد تھوکیں چاٹنے کے ماسٹرز سوشل میڈیا کے بدمست ہاتھی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے ایکسپرٹس اب اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کردینگے،

 آئی جی پنجاب

‏میانوالی میں ایئرفورس کی بیس جہاں دشمن نہ پہنچ سکا لیکن نو مئی کو لوگ وہاں پہنچے یا پہنچائے گئے۔ وہاں پر ایئرفورس پر فائرنگ کروائی گئی 1260 فٹ کی دیوار تڑوائی گئی ایم ایم عالم کے جہاز کو جلایا گیا۔ اس وقت جس جس نے کالز کیں ان سب کی ایک ایک کال کا نمبرکیساتھ ریکارڈ موجود ہے، 

آئی جی پنجاب

‏فیصل آباد آئی ایس آئی کے آفس جس کے باہر ایک شہید کی یادگار ہے اسکو توڑا اور مسخ کیا گیا۔ اس میں ملوث 25 لوگوں کی تفصیلات موجود ہیں انکی کالز کا ریکارڈ بھی موجود ہے جو اس موقع پر موجود تھے،

 آئی جی پنجاب


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top