سابق صوبائی وزیر سمیت مزید 2 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی

Expose News 24


نیوز : حسنات احمد کُوٹ 
سابق صوبائی وزیر سمیت مزید 2 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق صوبائی وزیر سمیت مزید دو شخصیات نے پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔


سابق صوبائی وزیر انصر مجید نیازی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کے باعث تحریک انصاف سے الگ ہو رہا ہوں، انصر مجید نیازی سرگودھا سے صوبائی وزیر بنے تھے۔

سابق ایم پی اے عامر عنایت شہانی نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا، عامر عنایت شہانی بھکر سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب تھے، دونوں نے اپنے اپنے وڈیو بیان کے ذریعے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔

سرگودھا سے سابق صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی آج بھی کرتے ہیں 

عنایت شہانی کا کہنا ہے کہ ہم 9 مئی کے واقعہ کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں 

پاک فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں 

عنایت شہانی کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں 

عنصر مجید نیازی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں جو بھی ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 

عنایت شہانی، اور عنصر مجید نیازی نے مزید کہا کہ ہم اپنی آئندہ کی سیاست کے لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے 


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top