پی ٹی آئی نے 30ہزار لوگوں کو 25ہزار روپے پر سوشل میڈیا پر رکھا ہوا ہے- پاک فوج کیخلاف عمران نیازی کی سازش فیاض الحسن چوہان نے بے نقاب کردی تحریک انصاف کے وٹس ایپ گروپوں میں جھوٹ پھیلایا جاتا تھا کہ فوج میں بغاوت ہوگئی-فلاں جنرل نے استعفیٰ دے دیا،فلاں نے آرمی چیف کا حکم ماننے سے انکار کردیایہ سب کچھ عمران خان کا کیا ہوا ایک پلان ہے جس کے تحت نو مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کی گئی جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا
فیاض الحسن چوہان
جن جرائم کی پاداش میں عمران خان آج اس کیفیت سے گزر رہا ہے ان میں ؛ شرپسندی کی طرف اُکسانا، عوام کو نفرت انگیزی کی طرف اُبھارنا، بے بنیاد اور غلط معلومات کا پرچار، ریاستِ مُخالِف پروپیگینڈا، اور ملک بھر میں فسادات کو جنم دینے والے عناصر کا حصہ بننا شاملِ ہے۔
کسی بھی شر پسند کو ایسے کِسی گھناؤنے اقدام پر معافی نہیں دی جا سکتی۔
فیاض الحسن چوہان