‏ڈالر7 روپے سستا ہوا،آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی:ملک بوستان

Expose News 24


 

‏ڈالر7 روپے سستا ہوا،آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی:ملک بوستان

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہےکہ آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔

ملک بوستان کا کہنا تھاکہ ڈالر کا ریٹ پچھلے دنوں 305 روپے پر چلا گیا تھا

‏ڈالر نہ ہونے پر گورنر اسٹیٹ بینک سے درخواست کی تو انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی رکے ہوئے ڈالر فوراً ادا کریں

بینکوں نے آج 5ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیے توڈالر 305 سے کم ہوکر 298پرآگیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کل بھی 5 ملین ڈالر آنے ہیں، بینکوں نے سپلائی بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے،2/3

‏ملک بوستان کا کہنا تھاکہ آج ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ میں 10روپے کا فرق ہے، آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو کر 298 روپےکا ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے اضافے کے بعد 287 روپے 97 پیسے کا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top