منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف جس کو نا حق سزا دے کر نااہل کرکے اس کے 7/8سال ضائع کر دیے پھر اس کا جواب کون دے گا ۔جاوید چوہدری

Expose News 24

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین کا یہی بینچ اگر ڈکلیئر کرتا ہے کہ میاں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو پھر کون جواب دے گا 

 سینئر صحافی تجزیہ نگار جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ 

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین کا یہی بینچ اگر ڈکلیئر کر دیتا ہے کہ میاں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی 
اور ہمیں ان سے معافی مانگنی چاہیے
تو پھر سوال یہ ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم جس کو نا حق  سزا دے کر نااہل کرکے اس کے 7/8سال ضائع کر دیے ان کے بھی اور قوم کے بھی۔
جس کی سزا آج پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کاٹ رہی ہے ۔
 اس کا جواب کون دے گا.
جاوید چوہدری نے یہ حوالہ بھی دیا کہ پانامہ جے آئی ٹی میں سپریم کورٹ رجسٹرار نے اپنی مرضی کے جج لگا کر نوازشریف کو غلط سزا سنائی،

نوازشریف کے خلاف پانامہ ( جے آئی ٹی) میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور اس وقت کے ججز نے جس غیر قانونی و غیر اخلاقی طور پر اپنی مرضی کے افراد کو شامل کر کے مرضی کی تفتیش کروائی اس جرم میں ان ججز اور رجسٹرار کے خلاف کاروائی ہونا چاہیے۔

یاد رہے 436 پاکستانیوں کے کیس میں سب کے کیس کو الگ کرکے ایک فیملی کے کیس کو چلایا گیا ؟ 

  سپریم کورٹ نے نوازشریف پنامہ ,کیس میں وہ بھی کیا جو فیصلے میں لکھا ہی نہیں سپریم کورٹ نے درخواست سے  فالتو کام کرتے ہوے نااہلی بھی کی ۔

نوازشریف کے خلاف پانامہ (جے آئی ٹی)  میں  ان ججز اور رجسٹرار کے خلاف کاروائی ہونا چاہیے۔  
سینئر صحافی تجزیہ نگار :جاوید چوہدری

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top