سرگودھا : حلقہ پی پی 79 سلانوالی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ملک نذیراحمد سوبھی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان 

Expose News 24


 


سرگودھا : حلقہ پی پی 79 سلانوالی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ 

ہولڈر ملک نذیراحمد سوبھی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان 


سرگودھا : تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ  پی پی 79 سے ملک نذیر احمد سوبھی کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی کیرئیر تحریک انصاف سے تقریباََ 13 سال تک وابسطہ رہا لہذا اب میں تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتا ہوں  

ملک نذیر احمد سوبھی کا کہنا ہے کہ ہم 9 مئی کے واقعہ کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں

 


نو مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی آج بھی کرتے ہیں 

پاک فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں 

ملک نذیر احمد سوبھی کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں 

ملک نذیر احمد سوبھی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں جو بھی ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 

پاکستان میں ‏9 مئی کو جو واقعہ ہوا اس نے پورے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو نہ صرف شدید رنجیدہ کیا بلکہ پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا. 

جنوں نے اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر وطن عزیز کے ایک ایک انچ کو دشمن سے بچایا جنہوں نے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلیے شہادت کا جام نوش کیا 9 مئی کو جسطرح انکی بےحرمتی کی گئی وطن سے محبت کرنے والا کوئی شہری یہ سوچ بھی نہیں سکتا.فیصل جاوید گھمن 

ملک نذیر احمد سوبھی نے مزید کہا کہ ہم اپنی آئندہ کی سیاست کے لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے 



#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top