حکومت کی طرف سے عوام کو بڑا ریلیف گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی

Expose News 24

 

رپورٹ (حسنات احمد کُوٹ )
06/06/2022

بجٹ سے قبل عوام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا، گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔


خیال رہے کہ وفاقی حکومت 9 جون کو اپنا آخری بجٹ پیش کرے گی، اسحاق ڈار اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ عوام پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔


دوسری طرف بجٹ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ سے پہلے عوام کو خصوصی ریلیف دیدیا گیا ہے۔



یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے، بناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق بناسپتی گھی کی قیمت 490 روپے فی کلوگرام سےکم ہوکر 410 روپےہوگئی۔


بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہوگا

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top