سانحہ 9 مئی واقعات کے ماسٹرمائنڈ کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔

Expose News 24

 

سانحہ‏ 9  مئی واقعات کے ماسٹرمائنڈ کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جائے گی

آرمی چیف عاصم منیر نے فارمیشن کمانڈ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نے سانحہ 9 مئی کے واقعات کی سخت ترین مذمت کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے حامی، جعلی اور بے بنیاد خبروں اور پروپیگنڈہ کے ذریعے معاشرتی تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں, قوم کے بھرپور تعاون سے تمام تر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا.

 کانفرنس کے شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

کمانڈرز نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز کی شرکت۔

کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ،جو کے آئینِ پاکستان کے تحت ہیں، کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردارتک پہنچایاجائے- بگاڑ پیدا کرنے کی اورٖٖٖفرضی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پناہ لینے کی تمام تر کوششیں بے سود ہیں

ناقابلِ تردید شواہد کو نہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جا سکتا ہے

مخالف قوتوں کےناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کی راہ میں کسی بھی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ابہام پیدا کرنےکی کوششوں کو آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top