عمران خان کا BBC کو دیا گیا انٹرویو

Expose News 24


عمران خان کا
 (BBC) 
کو دیا گیا انٹرویو اردو ترجمہ میں جسکو بعد میں
 BBC
 سے درخواست بھی کی گئی کہ میرا انٹرویو نہ چلایا جائے جو کہ مسترد کر دی گئی اور یہ انٹرویو نشر ہو گیا👇

👈اپنی مرضی کے یوٹیوبرز کو بٹھا کر فرمائشی سوالات پر جوابات دینا اور وائرل کروا کر دھندہ جاری رکھنا آسان ہے۔

عمران خان نے BBC کو دیئے گے انٹرویو میں دھمکیوں، اناپ شناپ، خود غرضی، مفاد پرستی کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں کہ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔ عمران خان ہر سوال پہ گندم کا جواب چنا دیکر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے،

اب ذرا پڑھیے BBC کے سوالات پر عمرانی جوابات 
سوال نمبر 1 : آپ نے کہا ہے کہ آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ، مگر آپ کی پوزیشن تو اسوقت بظاہر بہت کمزور نظر آ رہی ہے مذاکرات کی میز پہ رکھنے کے لیئے آپ کے پاس آفر کرنے کے لیئے ہے کیا "؟

جواب : " دیکھو ! میری پوزیشن اس وقت کمزور ہوگی جب میرا ووٹ بینک کم ہوگا ، ویسے بھی اس وقت تو ملک میں مارشل لاء لگ چکا ہوا ہے۔

سوال نمبر 2 : میرا بنیادی سوال یہ تھا کہ آپ کے پاس ہے کیا مذاکرات کی میز پہ بیٹھ کر آفر کرنے کے لیئے؟

جواب : مجھے حیرانی ہے یہ اس طرح کی حرکات کر کے مجھ سے حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں ، میں تو صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ مجھے ریس سے نکال کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ،. مجھے اگر تم نکال دو گے تو باقی کیا رہ جائے گا ملک میں؟

سوال نمبر 3 : " سر میرا سوال تھا کہ آپ کے پاس کیا ہے مزاکرات میں آفر کرنے کے لیئے کیونکہ مزاکرات تو " گیو اینڈ ٹیک " کا دوسرا نام ہوتا ہے؟

جواب : میں نے تو اسٹیبلشمنٹ سے صرف اتنا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مجھے قائل کر لے کہ میرے بغیر ملک بہتر چل سکتا ہے تو میں ریس سے نکلنے کے لیے تیار ہوں۔

سوال نمبر 4 : معذرت سر یہ میرے سوالوں کا جواب نہیں لیکن چلیں آگے چلتے ہیں" آپ کے لیڈر اور کارکن یہ کہتے ہیں کہ "عمران ہماری ریڈ لائن ہے" اسکا کیا مطلب ہے؟

جواب : " اس کا سیدھا مطلب ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا گیا تو پھر ری ایکشن ہوگا جیسے 9 مئی کو ہوا"

سوال نمبر 5 : " لیکن سر آپ تو جمہوریت پہ یقین رکھتے ہیں تو یہ تو کوئی جمہوری بات نہیں کہ آپ کو گرفتار کیا گیا تو آرمی کی تنصیبات کو تباہ کر دیں گے کیا یہ جمہوری رویہ ہے؟

جواب : "آپ نہیں جانتی ، پاکستان میں کوئی رول آف لاء نہیں ہے اینٹ آئے گی تو جواب پتھر  ہوگا"

سوال نمبر 6 : اوہ - - - سر آپ کی بات سے تو صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ آ پ دھمکی دے رہے ہیں"

جواب : " میں نہیں دھمکی دے رہا ، یہ تو پارٹی لیڈر  اور پارٹی کارکنان دھمکی لگا رہے ہیں جن کی میں ریڈ لائن ہوں " 

سوال نمبر 7 : " سر حیرت ہے آپ خود کو پارٹی سے کیسے الگ کر سکتے ہیں آپ بھی  تو پارٹی کا حصہ ہیں "

جواب :  " پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ہم 9 مئی کو بھی پرامن احتجاج ہی کر رہے تھے "

سوال نمبر 8 :-  لیکن سر 9 مئی کو تو پرامن احتجاج تو بلکل نہیں تھا
جواب : بلکل پرامن تھا کس ٘نے کہا آپ کو کہ یہ پرامن نہیں تھا"

سوال نمبر 9 :- سر اس دن میں نے خود اسلام آباد میں دیکھا کہ ہجوم ڈنڈوں ، پتھروں ، غلیلوں سے مسلح تھا بلکہ کئی ایک کے پاس تو آتشیں اسلحہ بھی میں نے خود دیکھا،
پھر اس ہجوم کو توڑ پھوڑ اور وائلنس کرتے میں نے خود دیکھا ہے لوگ آرمی  تنصیبات  پہ حملے کر رہے ہیں
 ملک کے دوسرے شہروں میں حملے جلاؤ گیراؤ کی آپ کے اپنے کارکنان کی وڈیوز اور تصاویر ہیں اور آپ اس کو پر امن کہہ رہے ہیں؟

جواب : یہ سچ نہیں ہے اس پر آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیئے میں بلکل تسلیم نہیں کرتا آپ کی بات کہ 9 مئی کو پر تشدد واقعات ہوئے ہیں۔

سوال نمبر 10 : سر چلیں اب یہ بتائیں کہ جبکہ آپکی پارٹی جیل میں ہے یا آپ کو چھوڑ گئے ہیں اب آپ کا پلان کیا ہے کیا آپ گرفتار کارکنان کی رہائی کا کچھ پلان رکھتے ہیں؟

جواب : " نہیں جی سب سے پہلے تو میں خالی ہونے والے عہدے پہ تقرریاں کروں گا اس کے بعد باقی کے معاملات دیکھیں گے" 

سوال نمبر 11 : تو کیا اس وقت تک آپ کے ورکر جیلوں میں  سڑتے گلتے رہیں گے؟

جواب : 9 مئی کو ان گرفتار لوگوں  نے جو کچھ کیا ہے اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں میں تو جیل میں تھا اور ہم نے تو ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے یہ اس اسٹیبلشمنٹ کا کیا دھرا ہے ، ان افراد کا ہم سے قطعا کوئی تعلق نہیں اسٹیبلشمنٹ جانے اور یہ جانیں "

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top