جہانگیر ترین کے رابطے جاری‘ خیبرپختونخواہ کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں

Expose News 24


رپورٹ (حسنات احمد کوٹ )
01/06/2022
سلام آباد(ایجنسیاں)سینئرسیاستداں جہانگیر ترین کے رابطے جاری ‘خیبر پختونخواہ کے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں ‘نئی پارٹی بنانے پر صلاح ومشورے ‘نئی جماعت کے نام پر مشاورت مکمل ‘جلد گروپ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے فردوس عاشق اعوان سمیت 20 سے زائد اہم سیاسی رہنماؤں کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی جی جی جمالی اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے جلد نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین تحریک انصاف سے الگ ہونیوالے 60سے زائد سابق اراکین اسمبلی و رہنماؤں سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے رابطے میں ہیں.

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی اپنے گروپ ممبران سے بھی ٹیلی فونک مشاورت جاری ہے، ان کی جانب سے جلد اپنے گروپ کا اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے نئے نام کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور وہ اسلام آباد میں مشن مکمل کرنے کے بعد جمعرات کولاہور پہنچیں گے

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top