سرگودھا سے سابق ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور سابق ایم پی اے منیب سلطان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

Expose News 24


سرگودھا سے سابق ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور سابق ایم پی اے منیب سلطان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
۔

سرگودھا  حلقہ این اے 91 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عامر سلطان چیمہ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان 

نو مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی آج بھی کرتے ہیں 

عامر سلطان چیمہ کا کہنا ہے کہ ہم 9 مئی کے واقعہ کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں 

پاک فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں 

عامر سلطان چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں 

عامر سلطان چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں جو بھی ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 

عامر سلطان چیمہ نے مزید کہا کہ ہم اپنی آئندہ کی سیاست کے لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے 


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top