مریم نواز شریف کا باغ آزاد کشمیر جلسہ سے خطاب ۔

Expose News 24
 
مریم نواز شریف کا آزاد کشمیر جلسہ سے خطاب ۔
باغ آزاد کشمیر میں بارش کے باوجود مریم نواز کا خطاب سننے کیلئے عوام کی بھر پور شرکت
باغ آزاد کشمیر میں مریم نواز کی موجودگی پر عوام کا جم غفیر اور جذبہ 
مریم نواز کی رگوں میں کشمیر کا سچا خون ہے
مریم نواز خون کے رشتے سے کشمیر کیساتھ جڑی ہے مریم نواز خالص کشمیری ہے کوئی سیاسی نعرہ نہیں ہے
‏نواز شریف کی سیاست ختم کرنیوالے اور مسلم لیگ ن کو مٹانے والے کئی آئے کئی چلے گئے 
لیکن اس رب کریم کے فضل و کرم سے مسلم لیگ اور نواز شریف کل بھی تھا آج بھی ہے اور ان شا اللہ تعالی کل بھی رہے گا۔ 


وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے طول و ارض میں ایک ہی نام گونجے گا صرف نواز شریف
نواز شریف کے کئی دشمن آئے اور چلے گئے لیکن اللہ تعالی ہر مرتبہ نواز شریف کو سرخرو کرکے واپس لے آتا ہے 
وہ اسلئے کیونکہ نواز شریف اس مٹی کا بیٹی ہے اس نے ہر مشکل برداشت کرلی لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دی، مریم نواز
مریم نواز کے عوام سے سوال: 
موٹر وے پر سفر کرتے، بجلی کے کارخانے دیکھنے، پورے پاکستان میں سڑکوں کے جال، ہسپتال، سکول یونیورسٹیز دیکھنے پر کس کا نام یاد آتا ہے؟
عوام کا جواب : نواز شریف
مریم نوازکے عوام سے سوال: گھیراو جلاو کی سیاست سے کون یاد آتا ہے؟
عوام کا جواب : عمران خان
انتشار کی سیاست نفرت کی سیاست سے کون یاد آتا ہے؟
عوام کا جواب : عمران خان
فتنہ بازی سے کون یاد آتا ہے؟ 
عوام کا جواب : عمران خان


نواز شریف جب جب بھی اقتدار میں آتا ہے تو خیبر سے  کراچی تک، کراچی سے مظر آباد سے باغ تک ہر جگہ
 ترقی ترقی اور ترقی کا نام اور نشان نظر آتے ہیں، مریم نواز
‏جو کہتا تھا اخے میں کلا ہی کافی آں وہ آج کلا بیٹھ کر رہ رہا ہے۔
جو کہتا تھا میں انکو رلاوں گا وہ آج خود صبح دوپہر شام بیٹھ کر رو رہے ہوتے ہیں، مریم نواز
جس نے نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کا پلان بنایا جس نے ن لیگ کو توڑنے کا پلان بنایا لیکن اللہ کے فضل سے مسلم لیگ ن تو نہیں ٹوٹی لیکن البتہ اسکی اپنی جماعت کی کرچیاں کرچیاں ہورہی ہیں۔ 
جس کو اس نے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنایا وہی آج عمران خان کیخلاف گواہی دے رہا ہے کہ نو مئی کا حملہ عمران خان نے ہی پلان کیا تھا، مریم نواز
‏جس جماعت کو 2021 میں دھاندلی کرکے آزاد کشمیر پر مسلط کیا گیا تھا آج کہاں گئی وہ جماعت۔ 
وہ جماعت جہاں سے آئی تھی وہ وہیں واپس چلی گئی، مریم نواز
جس نے نو مئی کو شہدا اور انکی یادگاروں کیساتھ جو سلوک کیا وہ جس بنکر میں بھی چھپا بیٹھا ہے وہ سن لے یہ پاکستانی قوم اور کشمیری اسے کبھی معاف نہیں کرینگے یہ اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے، مریم نواز
جو شہدا کی بے حرمتی کرے انکی یادگاروں کو آگ لگائے انکی علامتوں کو نظر آتش کرے وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا۔ جو ان جہازوں کو آگ لگائے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا اور وہ پاکستانی بھی نہیں ہوسکتا، مریم نواز
جو کچھ نو مئی کو ہوا جس طرح شہدا کی بے حرمتی کی گئی انکی یادگاروں کو جلایا گیا تو سوچیں انکے گھر والوں پر کیا بیتی ہوگی۔ جس ماں اور باپ نے اپنا جوان بیٹا اس دھرتی کی خاطر قربان کیا انکا اس پر جذبہ کیا ہوگا وہ اس سلوک کے ہر گرز مستحق نہیں، مریم نواز
جو ہمارے شہدا کی توہین کرتا ہے انکی بے حرمتی کرتا ہے انکی یادگاروں کو جلاتا ہے ہم بھی انکا احترام نہیں کرینگے، مریم نواز
شہدا کو سلام, ان محافظوں کو سلام جو سرحدوں اور پہاڑوں پر وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر کھڑے ہیں، مریم نواز
x

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top