سرگودھا: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

Expose News 24

 


نیوز : حسنات احمد کُوٹ 

سرگودھا: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

سرگودھا کے حلقہ پی پی 76 سے سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

واضح رہے فیصل فاروق چیمہ 2018 کے انتخاب میں آزاد حیثیت سے جیتے تھے، جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، وہ سابق رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top