فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی ایک جھوٹا شخص ہے اس نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ آرمی چیف کی تقرری سمری پہلے سائن کی اور پھر عمران خان سے اجازت لینے کیلئے ملنے گئے۔
عارف علوی نے عمران خان کے پاس بیٹھ کر آرمی چیف کو مبارکباد دی اور کہا کہ عمران خان آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں جس پر آرمی چیف نے جواب دیا آپ میرے کمانڈر ان چیف ہیں لیکن میں سیاسی لوگوں سے بات نہیں کرتا اور یہ کہہ کر فون کاٹ دیا۔
جو حالات ہیں اس برس کے آخر تک عمران خان کا سب ساتھ چھوڑ دینگے اور وہ اکیلے رہ جائینگے، فیصل واوڈا
عمران خان کیلئے اب بہت دیر ہوچکی ہے چابی کنویں میں پھینکی جاچکی ہے۔ وہ رشتے جو کپڑوں سے بھی زیادہ قریب ہوتے ہیں انہوں نے عمران خان کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔ نو مئی کے بعد معاشرے میں ایسی تقسیم پیدا کردی کہ انسان اور جانور کا فرق ہی ختم کردیا گیا۔
اسد عمر عمران خان کو ہٹا کر اس کی جگہ وزیراعظم بننا چاہتا تھا، فیصل واوڈا