مسلم لیگ ن نے صوبہ پنجاب میں مینارٹی ونگ متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Expose News 24

 

مسلم لیگ ن نے صوبہ پنجاب میں مینارٹی ونگ متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


ن لیگ کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، سابق رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین کو پنجاب کمیٹی کی کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا۔ 


کمیٹی میں رمیش سنگھ ارورا، کامران بھٹی، بابا فیبولس، بابو لیلا رام، روبینہ فیروز شامل ہیں، مریم نواز کی جانب سے کمیٹی کو 3 ہفتوں میں پنجاب مینارٹی ونگ کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


2 ماہ کے لیے قائم کی گئی کمیٹی تمام ریکارڈ مکمل کرنے کے بعد سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو رپورٹ پیش کرے گی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top