وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج مرتب کرنے کی ہدایت.

Expose News 24


‏وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج مرتب کرنے کی ہدایت.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ گل آفریدی کی قیادت میں ضم شدہ اضلاع کی سیاسی قیادت کے سات رکنی وفد کی ملاقات

وفد نے مسلم لیگ ن کے ضم شدہ اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی حکمت عملی پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، جس کے بعد فاٹا کا قانون سازی کے ذریعے انضمام ممکن ہو سکا. 

وفد نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ گزشتہ حکومت کے چار برسوں میں ضم شدہ اضلاع کی ترقی کو یکسر نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے جو منصوبہ بندی مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان اضلاع کے حوالے سے بنائی تھی اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا. 

وزیرِ اعظم نے شرکاء کو یقین دلایا کہ موجود حکومت اور بالخصوص وزیرِ اعظم بذات خود ضم شدہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کو قومی ترجیح کا درجہ دیتے ہیں. 

وفد نے وزیرِ اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پشاور میں پانی کے شدید مسئلے کے بارے آگاہ کیا. 

وفد نے ہمسایہ ملک افغانستان سے منسلک سرحدی علاقوں میں تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا. وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے ایسے اقدامات کی یقین دہانی کرائی جس سے سرحد کے دونوں پار علاقوں کے لوگوں کی زندگی میں باہمی تجارت سے بہتری آئے گی. 

وزیرِ اعظم نے شرکاء کو اس حوالے سے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ضم شدہ اضلاع کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی.

ملاقات میں وزیرِ پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، مشیر وزیرِ اعظم انجینئیر امیر مقام اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی.

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top