حکومت پاکستان کی کاوشوں کی بدولت روسی تیل پاکستان پہنچ گیا

Expose News 24

 


نیوز: حسنات احمد کوٹ 

حکومت پاکستان کی کاوشوں کی بدولت روسی تیل پاکستان پہنچ گیا

روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ خال تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہوا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے قبل جہاز شہر قائد کی بندرگاہ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top