عوام ہوجائیں ہوشیار! فیس بک پہ قرضہ والے اشتہار کثرت سے چل رہے ہیں ہزاروں لوگ ان کے چکروں میں آکر بیوقوف بن گئے اور بن رہیں ہیں۔

Expose News 24


فیس بک پہ قرضہ والے اشتہار کثرت سے چل رہیں ہیں اور ہزاروں لوگ ان کے چکروں میں آکر بیوقوف بن گئے اور بن رہیں ہیں۔
طریقہ واردات کچھ ایسا ہے کہ یہ آپ کو 5000 قرضہ کے عوض آپ سے آپ کا آئی ڈی کارڈ اور ایک گارنٹر کا آئی ڈی کارڈ +فون نمبر لیتے ہیں پھر آپ کو پانچ کی بجائے چار ہزار قرضہ

دیتے ہیں اور کہتے ہیں ٹیکس کاٹا گیا۔جونہی یہ آپ کو رقم ایزی پیسہ کرتے میٹر چالو ہو جاتا ہے اور چار ہزار کا قرضہ سات دنوں میں 12 ہزار بمعہ ٹیکس ہو جاتا ہے۔
جو بیوقوف سات دن کا قرضہ لیتا ہے وہ ساتھ دن بعد واپس دے تو نہیں پاتا لہذا یہ لوگ اس کو آفر کرتے ہیں بارہ ہزار کا قرضہ لے لو

وہ انسان 12 ہزار کا قرضہ دوبارہ لیتا اور پھر اس طرح گیم چلتی رہتی ہے جب آپ قرضہ واپس نہیں کرتے تو موبائل کمپنیز جیز ٹیلی نار یوفون جن کا ڈیٹا لیک ہو گیا ہوا ہے وہاں سے یہ لوگ باقی گھر والوں کا ڈیٹا لیتے وٹس ایپ کر کالز کرتے آپ کو دھمکاتے کہ آپ کے گھر والوں کا ڈیٹا لیک کر دیاجائے
‏گا اور اس طرح کے مختلف قسم کی باتوں سے لوگوں کو بلیک میل کرتے۔
ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک بندہ کہہ رہا میں 20 ہزار کا قرضہ لیا اور واپس کرتے کرتے گھر کا سامان اے سی فریج اور قیمتی اشیاء فروخت کر چکا ہوں ابھی تک قرضہ باقی ہے۔
لیکن پاکستانی قوم اس قدر جاہل ہے کہ کبھی ڈبل شاہ
 ‏جیسے لوگوں کے ھاتھوں بیوقوف بنتےتوکبھی ان جیسے لوگوں کے ہاتھوں 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top