میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کل لندن پہنچیں گے

Expose News 24


 نیوز: حسنات احمد کُوٹ 

میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل استنبول سے لندن پہنچیں گے۔


ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی منگل کی شام مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران شاہد خاقان عباسی اور میاں نوازشریف کے درمیان پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین بھی لندن میں ہی موجود ہیں، جہانگیر خان ترین اپنے طبی معائنے کیلئے لندن گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین کی لندن میں موجودگی کے باوجود سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top