عدلیہ میں بیٹھی کالی بھیڑیں انصاف کے راستے کی رکاوٹ بن گئی ہیں، جب انصاف کا ادارہ ہی ایسا ہو تو عوام کس کے پاس جائیں.عطاء تارڑ، معاون خصوصی وزیراعظم

Expose News 24


 

عدلیہ میں بیٹھی کالی بھیڑیں انصاف کے راستے کی رکاوٹ بن گئی ہیں، جب انصاف کا ادارہ ہی ایسا ہو تو عوام کس کے پاس جائیں.عطاء تارڑ، معاون خصوصی وزیراعظم 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف ریفرنسَ دائر ہوا ہے، اس جج کے ہاتھ انتہائی کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں، ایسے ججز انصاف نہیں کرسکتے. 

جج محسن اختر کیانی بنی گالہ کی لیک ویو سوسائٹی کا شیئر ہولڈر ہے، یہ سوسائٹی اس کی فیملی کی ہے، اس کا کزن قبضہ مافیا ہے. اس سوسائٹی نے 50 کروڑ روپے منافع کمایا، محان اختر کیانی کی فیملی CDA اقر انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے. اس سوسائٹی کو ٹیکس بچانے کیلئے رجسٹرڈ ہی نہیں کروایا

محسن اختر کیانی خود تاجی کھوکھر کا وکیل رہا ہے، اور اس کا ہر بڑے لینڈ مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ رہا ہے. محسن اختر کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 85 کنال زمین NOC کے بغیر بیچی گئی، اگر کوئی عام آدمی ہوتا تو اس کو عدالت بلاکر ذلیل کیا جاتا. اس کے کزن قبضے میں ملوث ہیں.

‏آرٹیکل 209 کے تحت ججز کیخلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل میں ہوگی، جہاں ججز کی کرپشن اور غیر قانونی کارروائیوں کو دیکھا جاتا ہے، لیکن اعلیٰ عدلیہ میں موجود چند ججز نے بدعنوانی، کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیسز پر سماعت ہی نہیں کررہے. 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top