کبھی دیکھا یا سُنا نوازشریف نے مدد کیلیے غیر ملکیوں کو آواز دی
انہوں نے ایک ہی بات کی کہ میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پہ چھوڑتا
ہوں۔احسن اقبال
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن اور جنرل کونسل مسلم لیگ ن نے مجھے دوبارہ پاکستان کی معمار اور بانی جماعت کا سیکرٹری جنرل منتخب کر کے جس اعزاز سے نوازا ہے اس پر میں انکا اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں
اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے میری راہنمائی اور مدد فرمائیں آمین!
میری کوشش ہو گی کہ صدر مسلم لیگ ن اور سینئر نائب صدر/ چیف آرگنائزر کے ہمراہ مسلم لیگ ن کو قائد کے وژن کے مطابق پاکستان کی منظم ترین اور مظبوط ترین جماعت بنایا جائے۔
"نوازشریف میرا ہاتھ پکڑ کے جیل میں لے گئے لیکن کارکنوں پہ آنچ نہیں آنے دی"
سانحہ نو مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران نیازی قوم کے بچوں کے ہاتھوں میں بارود پکڑا کے کہتا ہے یہ ملک میرے بچوں کیلیے محفوظ نہیں ہے
مسلم لیگ ن پر کیا کیا مشکلات نہیں آئیں لیکن مسلم لیگ ن کا کارکن چٹان کی طرح نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہا