وعدہ کی تکمیل کا سفر جاری ، تیل کے بعد روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

Expose News 24


 وعدہ کی تکمیل کا سفر جاری ، تیل کے بعد روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی


ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز  پر مشتمل ہے جو روس سےخریدی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔

روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے  راستے پاکستان پہنچائی گئی۔


خیال رہےکہ دو روز قبل خام تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

ریفائنری ذرائع کےمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہاز سےخام تیل نکالنےکا کام جاری ہے، خام تیل کی  ریفائنری میں منتقلی آج مکمل ہوجائےگی۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ ہمارا روس کے ساتھ ابھی ایک لاکھ ٹن تیل کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جو کہ دو جہازوں میں آنا تھا، ایک جہاز آچکا ہے، دوسرا جہاز بھی ایک ہفتے میں پہنچ جائےگا

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top