میرے محبوب آپ مجھے بہت یاد آتے ہیں۔عادل راجپوت

Expose News 24


تحریر : عادل راجپوت 

‏حال دل 

آج دل اداس ہوا مجھے میرے محبوب یاد آ گئے

یہ تصویر میرے محبوب میرے رفیق میرے دوست میرے رہنما میرے دل کے جانی پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ صاحب کی ہے آج اس دنیا میں نہیں مگر ہمیشہ میرے دل میں رہتے ہیں

میرے محبوب آپ نے کہا تھا 

جب اٹھ گئے بازار سے گاہک تو ہم آۓ

حیران ہوں کیوں تجھ سے لوگ کم آۓ

میرے نصیر دل کا حال کچھ اچھا نہیں آپ جیسا مہربان میں نے کسی کو نہیں پایا آپ پاس بٹھا لیتے اور پوری بات سنتے پھر کہتے گھبرا مت اللّه ہے تیرے ساتھ۔ میرے نصیر آپ جیسا دوست کسی کو نہیں پایا آپ بنا کہے دل کی بات جان جاتے تھے میں آپ کی صحبت کو یاد کرتا ہوں

آپ نے لکھا تھا محبوب 

تو کون ہے فیصلے سنانے والا 

عزت ذلت پہ اختیار اس کا ہے 

کاش آپ پھر سے سامنے بیٹھیں اور میں آپ سے بات کروں عشق کی باتیں ہوں راز کی باتیں ہوں میں اپکی کمی محسوس کرتا ہوں آپ بہت جلدی چلے گئے محبوب

آج جب میں اداس ہوتا ہوں تو کسی سے کچھ نہیں کہتا کیوں کہ آپ جیسا دوست کوئی نہیں

آپ نے کہا تھا عادل بچے آپ بلا کے مقرر بنو گے لوگ سنے گیں تم کو آج میں مقرر بن گیا پر آپ نہیں ہیں آپ نے کہا تھا عادل بچے میں جانتا ہوں تم عزت کا مقام پاؤ گے محبوب وہ بھی ہو گیا پر آپ نہیں ہیں میں آپ جیسا کہاں سے ڈھونڈ کے لاؤں بس اللّه سے دعا ہے میری موت کے بعد وہ مجھے آپ سے ملوا دے اور میں آپ سے اپنے دل کی باتیں کروں

میرے محبوب آپ مجھے بہت یاد آتے ہیں

🙏🙏🙏😓😓😓😓

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top