‏سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار ۔

Expose News 24


 

‏سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار ۔


وزیراعظم شہباز شریف سے واقعے کی تحقیقات کرکے انسانی سمگلروں کو فوری گرفتار کرنے کا کہا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔

سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔

اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پیاروں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات کے لیے چار رررکنی کمیٹتی بنا دی

نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چئیرمین مقرر 

وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی کمیٹی کے رُکن مقرر 

آزادجموں وکشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیراحمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل 

کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی

انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائے گا 

عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لئے تعاون اور اشتراک عمل کی تجاویز دی جائیں گی 

فوری، درمیانی اور طویل المدتی قانون سازی کا جائزہ لیاجائے گا 

ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دینے کے لئے قانون سازی ہوگی 

کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی 

کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top