‏شدت پسندی ،انتشار ،نفرت اور ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پرلندن میں مقیم پاکستانی یوٹیوبر عادِل راجہ لندن میں گرفتار

Expose News 24


 ‏شدت پسندی ،انتشار ،نفرت اور ریاست مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے پرلندن میں مقیم پاکستانی یوٹیوبر عادِل راجہ لندن میں گرفتار

عادل راجہ کو جن جرائم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا، ان میں ؛ شرپسندی کی طرف اُکسانا، عوام کو نفرت انگیزی کی طرف اُبھارنا، بے بنیاد اور غلط معلومات کا پرچار، ریاستِ مُخالِف پروپیگینڈا، حساس معلومات کئ غیر قانونی تشہیر اور ملک بھر میں فسادات کو جنم دینے والے عناصر کا حصہ بننا شاملِ ہے۔ 


ایسے تمام شر پسند عناصر جو ملک سے باہر بیٹھ کر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں  عادل راجہ کی گرفتاری ان سب کے لئے ایک مثال ہے۔


ذرائع کے مطابق  عادل راجہ پر برطانیہ کے قوانین کے تحت  پبلک آرڈر ایکٹ، انسدادِ دہشتگردی ایکٹ اور کمیونیکیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر عوام کو اکسانے، افراتفری پھیلانے اور انتشار کے سبب گرفتار کیا گیا۔ 


کسی بھی شر پسند کو ایسے کِسی گھناؤنے اقدام پر معافی نہیں دی جا سکتی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top