حکومت کا بجٹ میں غریب عوام کے لیئے بڑا ریلیف ، اور بیرونی کرنسی ذخیرہ اندوزوں ، حوالہ ہنڈی کے خلاف سخت قوانین بھی لانے کا فیصلہ

Expose News 24

 


‏حکومت کا بجٹ میں غریب عوام کے لیئے بڑا ریلیف ، اور بیرونی کرنسی ذخیرہ اندوزوں ، حوالہ ہنڈی کے خلاف سخت قوانین بھی لانے کافیصلہ

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا

ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر

 سزا دینے کےلیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی منی لانڈرنگ ، حوالہ ہنڈی پر قید اور  جرمانے کی سزا کے لیے قانون سازی ہوگی، نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لیے بھی قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک ساتھ لاسکیں گے، ملک میں ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔


اس وقت ذریعہ آمدن ظاہر کیے بغیر 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی پاکستان لانے کی اجازت ہے۔


بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے جتنی کوشش ہوسکے گی کرینگے ۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top