نوازشریف کی لیڈرشپ میں پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن تھا وزیراعظم محمد شہباز شریف ۔وزیر

Expose News 24


 نوازشریف کی لیڈرشپ میں پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن تھا وزیراعظم محمد شہباز شریف ۔

 انتخابات 2018 کے بعد جب دھاندلی کی پیداوار ایک فسطائی حکومت آئی ہماری حکومت کے جاری سارے منصوبوں کو ٹھپ کردیا گیا 

اور پھر عوام کی خدمت کے صلے میں نیب کے عقوبت خانوں کے چکر لگنے شروع ہوگئے 

تحریک انصاف کے چار سالہ دور نے پاکستان میں ترقی کی رفتار کو ختم کرکے رکھ دیا.وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی لیڈرشپ میں پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا 

پاکستان میں  سڑکوں کا جال بچھایا 

ملک ترقی کررہاتھا خوشحال تھا 

چین نے نوازشریف پہ اعتماد کرکے سی پیک کے ذریعے جو منصوبے لگائے پچھلی حکومت نے وہ تمام منصوبے ختم کردیئے.وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے خود دو ہفتے دن رات زرعی شعبے , انفارمیشن ٹیکنالوجی , نوجوان بچوں کو وظائف اور نوکریاں دینے کیلیے اس بجٹ کیلیے کام کیا 

لیکن سب سے بڑا مرحلہ مہنگائی سے ستائے غریب کو ریلیف فراہم کرنے کا تھا.وزیراعظم شہبازشریف

میں جانتا ہوں , آپ جانتے ہیں کہ اس وقت غریب آدمی بڑی مصیبت میں ہے اس لیے ہم نے تمام تر مشکلات کے باوجود ہم نے 1 سے 16 گریڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور 17 سے 22گریڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا پنشرز کی پینشن میں 17.5 فیصد کیا.وزیراعظم شہبازشریف

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top