مجھے ایک سال پہلے تحریک انصاف چھوڑ کر حکومت کا حصہ بننے والی ایک شخصیت کی جانب سے پی ڈی ایم حکومت میں ایک عہدے کی آفر ہوئی، وہی عہدہ جو بعد میں تحریک انصاف کے احمد جواد کو ملا۔

Expose News 24

 

تحریر : ڈاکٹر فرحان ورک 

سینئر صحافی /تجزیہ نگار

مجھے ایک سال پہلے تحریک انصاف چھوڑ کر حکومت کا حصہ بننے والی ایک شخصیت کی جانب سے  پی ڈی ایم حکومت میں ایک عہدے کی آفر ہوئی، وہی عہدہ جو بعد میں تحریک انصاف کے احمد جواد کو ملا۔


میں نے یہ بول کر انکار کر دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس عہدے پر مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ورکر کا حق ہے۔ اگر ہم دوسری جماعت سے آئیں گے تو ہم ان نواز لیگی ورکروں کا حق ماریں گے جنہوں نے 10، 10 سال اپنی جماعت کی خدمت کی۔


میرے لئے ہر جماعت کا ہر ورکر قابل احترام ہے۔ ہم آپ کی قیادت کی عزت کریں گے انشااللہ اور تنقید ہمیشہ پالیسی پر ہوگی۔ ایسے ہی باقی سب جماعتوں سے تعلق ہوگا۔ 


عزت کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہوتا ہے کہ آپ اپنی سیاسی جماعت بناو اور اسکے ساتھ چلو، ہر جماعت میں پہلے ہی ورکر موجود ہیں جن کو آگے آنا چاہئے۔ اس لئے میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ ہمیں اپنی الگ جماعت پر توجہ کرنی چاہئے۔ بیشک  ہم الیکشن جیتیں یا ہاریں لیکن کم از کم آپ اپنا نظریہ بیان کرنے میں آزاد رہتے ہیں۔


میرا نظریہ یہ ہے کہ پاکستان کی ہر سیاسی جماعت میں عام ورکر اور مڈل کلاس کے لوگ آگے آئیں اور انشااللہ میری جدوجہد اسی نظریہ پر ہوگی

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top