ہمارے لوگ بہادر ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور موجودہ چیلنجز سے بہادری سے نکلیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف

Expose News 24


 

پیرس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چوتھی گول میز کانفرنس سے وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا انتہائی اہم خطاب۔


گذشتہ سال پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے متاثر ہوا، 3 کروڑ 3 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے، کئی ملین ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں،  بچوں سمیت 1700 افراد جاں بحق ہوئے، 5 لاکھ مویشی بہہ گئے۔


‏ہم بروقت مدد پر دنیا بالخصوص دوست ممالک کے شکرگزار ہیں تاہم ہم نے اپنے وسائل سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کی جبکہ مزید وسائل کیلئے عالمی سطح پر بھی رابطے کئے۔


بعض ممالک کی حفاظت کیلئے بھاری رقوم خرچ کی جاتی ہیں لیکن ہزاروں زندگیوں کو بچانے کیلئے بھاری قیمت ادا کرکے قرضہ لینا پڑتا ہے۔


موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کیلئے انصاف، شفافیت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہو گی، اگر آج عملی اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والا وقت خطرناک ہو گا۔


پیرس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چوتھی گول میز کانفرنس سے وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا انتہائی اہم خطاب۔




ہمارے لوگ بہادر ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور موجودہ چیلنجز سے بہادری سے نکلیں گے۔ انشاءاللّٰہ


وزیراعظم شہبازشریف کا پیرس میں چوتھی گول میز کانفرنس سے خطاب


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top