وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلر اولاف شولز کی ملاقات

Expose News 24



‏وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہء فرانس


 وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلر سے ملاقات


وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلر اولاف شولز کی ملاقات 


دونوں قائدین نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی 


وزیراعظم نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے جرمنی کی امداد پر شکریہ ادا کیا 


وزیراعظم نے 163 ملین یورو کی معاشی معاونت کی فراہمی پر بھی جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا 


بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 27 ملین یورو کی اضافی رقم سیلاب متاثرین کی مدد اور خوراک کی فراہمی کے لئے استعمال ہوئی، وزیراعظم کی گفتگو 


جرمنی کی ترقی کو ہمیشہ ایک مثال کے طورپر پیش کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلر سے گفتگو 


جرمنی نے جس طرح محنت سے اپنا مقام بنایا ہے، وہ ترقی پزیر ممالک کے لئے ایک عمدہ مثال ہے، وزیراعظم 


ذاتی طورپر جرمنی کی ترقی، جرمن قوم کی محنت اور عزم کا گرویدا ہوں، وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے گفتگو 


امید کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی سے خطرات اور معاشی دباﺅ جیسے مسائل میں جرمنی ترقی پزیر ممالک کی آواز بنے گا، وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے گفتگو 


ترقی پزیر ممالک سے مالیاتی دباﺅ میں کمی سے وہاں کے عوام کو ریلیف دینے میں مدد ملے گی، وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے گفتگو 


وزیراعظم نے پاکستان میں جرمن کمپنیوں اور این جی اوز کی خدمات کو سراہا 


دونوں قائدین نے پاکستان اور جرمنی میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق


آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی، جرمن چانسلر کا وزیراعظم شہبازشریف کے لئے خیرسگالی کا پیغام 


جرمن چانسلر کی پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top