وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ایردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام اور دستخط تحریر کئے .

Expose News 24

 


‏وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ایردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام اور دستخط تحریر کئے .


ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مہمان صدور اور سربراہان حکومت نے دستخط اور پیغامات درج کئے . 


وزیراعظم شہبازشریف نے بھی دیگر مہمان قائدین کی طرح صدر ایردوان کے لئے خصوصی پیغام لکھا  


وزیراعظم شہبازشریف نے صدرایردوان کو مبارک اور نیک تمناﺅں کا پیغام دیا اور دستخط کئے


‏وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی اور پاکستانی آموں کی بھی تعریف ہوئی


صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اور بیگم ایردوان میں دلچسپ گفتگو ہوئی 


میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف 


پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، ترکی کے عوام سے بھی زیادہ، وزیراعظم شہباز شریف 


آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا، وزیراعظم شہباز شریف 


وزیراعظم نے صدر ایردوان کو کہا کہ ہم آپ تمام اہل خانہ کو مبارک پیش کرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں  


آپ کے لئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف


آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کے لئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف کی بات پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دئیے اور شکریہ ادا کیا  


مجھے علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں، صدر ایردوان کا مسکراتے ہوئے جواب 


بیگم ایردوان نے بھی شکریہ ادا کیا 


صدر ایردوان نے تقریب میں  آمد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا


آپ کا شکریہ آپ تشریف لائے، صدر ایردوان

⁦‎

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top