نیوز: حسنات احمد کُوٹ
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر باکو آذربائیجان پہنچ گئے ہیں جہاں وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا.
وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے.
وزیرِ اعظم کی کل صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی. ملاقات کے بعد دونوں رہنماء میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے.
دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِ اعظم سے آذربائیجان کے وزراء کے وفد کی ملاقات بھی ہوگی.