نیوز: حسنات احمد کُوٹ
ایل پی جی 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی۔
یکم جولائی سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جون کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے 67 پیسے مقرر تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 75 پیسے تھی