پوری دنیا میں فوجی تنصیبات پرحملوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلتے ہیں، پاکستان نے کوئی نیا قانون نہیں بنایا۔سینئر صحافی حسن نثار

Expose News 24



پوری دنیا میں فوجی تنصیبات پرحملوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلتے ہیں، پاکستان نے کوئی نیا قانون نہیں بنایا

سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا تھاکہ ایک سوچی سمجھی سازش اور باقاعدہ منصوبے کےتحت فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، 

فوج میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی 

میانوالی ائیر بیس پر 85 جہاز موجود تھے جن کو جلانے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کے واقعات کے تمام شواہد موجود ہیں۔

حسن نثار کا کہنا تھاکہ پوری دنیا میں فوجی تنصیبات پرحملوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلتے ہیں، پاکستان نے کوئی نیا قانون نہیں بنایا بلکہ یہ قانون عمران خان کے بھی دور حکومت میں تھا اور کئی لوگوں کے کیس فوجی عدالتوں میں بھی چلے 

حسن نثار کا کہنا تھا کہ جہاں دہشت گردی ہوگی وہاں دہشت گردی قانون کے تحت کیس چلانا چاہیے 

جہاں 16 ایم پی او کے تحت کیس چلنا ہوتا ہے وہاں اسی قانون کے مطابق چلے گا۔

سانحہ 9 مئی کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے 


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top