ملٹری کورت کے خلاف درخواستوں کے خلاف بینچ پہلے دن ہی ٹوٹ گیا

Expose News 24


 

ملٹری کورت کے خلاف درخواستوں کے خلاف بینچ پہلے دن ہی ٹوٹ گیا نامزدچیف جسٹس قاضی فائز عیسی بیچ سے اُٹھ کر چلے گئے 


سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے تک 184/3 کے تمام بنچوں کی تشکیل غیر آئینی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود


جسٹس قاضی فائیز عیسی اور جسٹس سردار طارق نے چیف جسٹس کے بنائے گئے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا: 

جب تک پریکٹس اینڈ پروسیج کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا میں اس موجودہ بنچ کو بنچ تسلیم نہیں کرتا۔ حکومت نے مجھے کمیشن کا سربراہ بنایا لیکن اس کمیشن کو ہی کام کرنے سے روک دیا گیا اب تو نوٹ بھی ویب سائٹ سے ہٹا دیے جاتے ہیں بہتر ہے کہ چیزیں اوپن کورٹ میں واضع ہوجائیں، جسٹس قاضی فائیز عیسی


واضح کرنا چاہتا ہوں کل مجھے تعجب ہوا کہ رات کو کاز لسٹ میں نام آیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ


اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو دیکھ کر خوشی ہوئی،لطیف کھوسہ سنئیر وکیل ہیں،چیف جسٹس


میں یہاں خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، سردار لطیف کھوسہ

آپ سیاسی بیان باہر جا کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ


لطیف کھوسہ  کی سماعت کے آغاز میں ہی طبیعت صاف کر دی نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 


میں فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی سماعت کرنے والےبنچ کو بنچ تصور نہیں کرتا، میں کیس سننے سے معذرت نہیں کر رہا، اس سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ والے کیس کا فیصلہ آنا چاہئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ


میں نے8 اپریل کو نوٹ لکھا لیکن اسے ویب سائٹ سے ہی ہٹا دیا گیا۔ میرے دوست بتائیں یہ کس قسم کا بنچ تھا کہ ایک سرکلر جاری کرکے آرڈر کو نظر انداز کرنے کا کہا گیا۔ آج بتاتا ہوں کہ میں چیمبر ورک پر کیوں گیا؟ جسٹس قاضی فائیز عیسی


لہذا  ‏5 مارچ کو ایک تین رکنی بنچ نے فیصلہ دیا تھا جس کی سربراہی میں کررہا تھا ۔ 5 مارچ والے فیصلے کو 31 مارچ کو سرکولر کے زریعے ختم کردیا جاتا ہے۔ ایک عدالتی فیصلے کو رجسٹرار کی جانب سے نظر انداز کیا گیا، یہ عدالت کے ایک فیصلے کی وقعت ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی


قوانین میں ایک قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر بھی ہے جسے بل کی سطح پر ہی روک دیا گیا ہے۔ 

قانون کیمطابق بنچ کی تکمیل میٹنگ سے ہوتی ہے کل شام کو کاز لسٹ دیکھ کر بہت تعجب ہوا، جسٹس قاضی فائیز عیسی

دیا



میں اس وقت تک کسی بنچ میں نہیں بیٹھ سکتا جب تک پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا، میں معذرت

 چاہتا ہوں، ججز کو زحمت دی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ


اور پھر بنچ اٹھ کر چلاگیا، آج نامز چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی دھلائی کوئئ برداشت نہ کرسکا۔ 


نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی آج پھر پارلیمنٹ کیساتھ کھڑا ہوگیا، کہا پہلے پارلیمنٹ کے بنائے قانون پر فیصلہ کرو، پھر ہی کسی بنچ میں بیٹھ سکوں گا

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top