میری دلی دعا ہے نواز شریف جلد سے جلد پاکستان آئیں الیکشن لڑیں اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں ۔شہباز شریف
مسلم لیگ ن میں اب نوجوان لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔ نواز شریف جب پاکستان آئینگے تو یہاں آپ دیکھیں گے کہ یہاں سیاسی نقشہ بدل جائیگا، وزیر اعظم شہباز شریف
مریم نواز نے جب سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالا ہے یہ بیٹی دن رات محنت کررہی ہیں دن رات باد مخالف کا مقابلہ کرہی ہیں۔ یہ باہمت بیٹی قریہ قریہ پہنچ رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
نوازشریف نےکبھی ملکی مفاد کا سودا نہیں کیا ہمیشہ ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی۔ کبھی جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب نہیں دی۔ اقتدار سے نکل کر دوسرے ممالک کو آواز نہیں دی ، لابنگ فرم ہائر کرکے امریکی سینیٹرز سے اپنے لئے بیان دلوانے کیلئے منتیں نہیں کیں۔
پوری دنیا کی قیادت کا نواز شریف پر اعتماد ہے کیونکہ نواز شریف کے پاس ترقی کا وژن عملی طور پر موجود ہے نوازشریف کو جب جب خدمت کا موقع ملا نوازشریف نے ڈلیور کر کے دکھایا
انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی معشیت 2018 کی طرح بلندیوں کو چھوئے گی اور پاکستان ایک بار پھر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا