فیاض الحسن چوہان کھل کر عمران خان کے خلاف میدان میں آ گئے ،سنگین الزام عائد کر دیا
نو مئی کے واقعات پاک فوج چین آف کمانڈ پر حملہ تھا جس کے تانے بانے امریکا، دبئی، برطانیہ اور یورپ کے ساتھ ملتے ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت کے خاتمے سے قبل آئی ایم ایف شرائط کو توڑا تاکہ اگلی حکومت معیشت نہ سنبھال سکے اور الزام اداروں پر آئے۔
چوہان نے مزید انقشاف کیا کہ فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور انسٹاگرام کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کنٹرول کرکے فوج کے خلاف اور فوج کے اندر بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی گی جیسے یمن، عراق، شام اور لبنان میں کی گئی،
پی ٹی آئی کے 30 ہزار سے زائد ”پیڈ ورکر“ فوج کے خلاف پوسٹس اور وی لاگز کو وائرل کرنے کے کام سرانجام دیتے تھے۔
عرب سپرنگ کی طرز پر ففتھ جنریشن وار کا حملہ کیا گیا تاکہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کیے جائیں، پاک فوج کا چین آف کمانڈ بہت مضبوط ہے جس نے اس سازش کو ناکام بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سوا سال میں حقیقی آزادی کی جنگ کا آغاز ہوا اور ہمیں بتایا گیا کہ امریکا کے خلاف جنگ ہے لیکن چار ماہ بعد اس جنگ کو پاک فوج اور اداروں کے خلاف کردیا گیا
فیاض الحسن چوہان