‏وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں ملاقات

Expose News 24


 ‏وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں ملاقات


بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ.


بلوچستان عوامی پارٹی کا حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ


بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے جس اتحادی حکومت کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا. وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، خالد حسین مگسی، مولانا غفور حیدری، آغا حسن بلوچ، اسحاق ڈار، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ اور منظور کاکڑ کمیٹی کے رکن ہونگے


کمیٹی آئندہ ہفتے میں تفصیلی مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی


پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، وزیراعظم


بلوچستان کی ترقی، بلوچستان عوامی پارٹی سے مشاورت اور انکی رائے کے بغیر ممکن نہیں. وزیرِ اعظم


چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا.


ملاقات میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ، رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی خالد حسین مگسی اور سینیٹر  نصیب اللہ بازئی نے بھی شرکت کی

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top