اب پاکستان تنہا نہیں، پاکستان کو تنہا کرانے والے آج خود اکیلے رہ گئے.وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک

Expose News 24


 



وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سنا دی

اب پاکستان تنہا نہیں، پاکستان کو تنہا کرانے والے آج خود اکیلے رہ گئے

دوست ممالک نے سرمایہ کاری کیلئے 20سے 25 ارب ڈالرز مختص کر دیے، اب IMF پلان بی پر چلا گیا

 مصدق ملک نے کہا ہے کہ تین مختلف ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ‏20 سے 25 ارب ڈالرز مختص کر دیے، حقیقت میں اب یہ پلان اے اور آئی ایم ایف پلان بی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں حکومتی پلان بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس چیز کو پلان بی کہا جا رہا تھا آج وہ لوگوں کے سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ کار کے پیچھے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور چین جیسے دوست ممالک کی یقین دہانیاں ہیں، 

ان ممالک سے یہ بات طے کرلی گئی ہے کہ وہ کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلئے تین سطحوں پر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں سے ایک کمیٹی کی سربراہی خود وزیراعظم کریں گے جس میں کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف بھی ہوں گے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں اگلے پانچ سے سات سال کیلئے 112 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پلان پیش کیا گیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top