جو جرنیل جج اور میڈیا کے لوگ عمران خان کو لیکر آئے، جنہوں
نے اس کو لانے کے لیے نوازشریف کو نااہل کیا آج وہ منہ
چھپاتے پھر رہے ہیں ۔ابصار عالم
ابھی تو پراجیکٹ عمران خان کے پانچ برس بھی مکمل نہیں ہوئے
لیکن جو جرنیل جج اور میڈیا کے لوگ عمران خان کو لیکر آئے تھے
اور جنہوں نے عمران خان کو لانے کیلئے نواز شریف کو نااہل کیا وہ آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں
اور اور جن سیاستدانوں نے ساتھ دیا وہ ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں گھس رہے ہیں یہ اس پراجیکٹ کا حال ہوا ہے، ابصار عالم
جسٹس کھوسہ بہت دانشور جج بنتے ہیں جو ناول پڑھتے پڑھتے جج بن گئے
اور اپنے فیصلوں میں ناولوں کا حوالہ دیتے رہے انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک نےسابق جسٹس سابق نثار ، فیض حمید کے دباؤ میں آکر جو غلط فیصلہ دے کر نواز شریف کو نااہل کیا بعد میں قوم کو سچ سے اگاہ کرکے معافی مانگنا چاہی
جج ارشد ملک نے جو کیا وہ شرم کا مقام ہے اور انکو نکال دیا۔ لیکن اب برطانوی عدالت کا فیصلہ آیا ہے کہ جج ارشد ملک کی وڈیو بننا کوئی غلط نہیں تھا، ابصار عالم