الوداع الوداع عمران خان الوداع اب عمران خان سیاست کو کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے ۔سینئر صحافی کامران خان

Expose News 24

 

تحریر : کامران خان سینئر صحافی 

‏الوداع الوداع عمران خان الوداع اب عمران خان سیاست کو کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے قصہ مختصر عمران خان کو انکی اکڑ کھا گئی رہی سہی کثر بشری بی بی کی تواہمات نے پوری کردیں پاکستانیوں کی سیاسی منظر نامے پر دو خاندانوں کے قبضے سے آزاد تیسری سیاسی قوت کی خواہش عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے چکناچور کردی 9 مئی کو خان نے از خود پی ٹی آئی دفن کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی  آج عمران کہانی کا آخری باب افواج پاکستان کے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں رقم کردیا گیا فارمیشن کمانڈرز کا یک زبان عزم مصمم " اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔  (کانفرنس کے شرکاء کا عزم)


 شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ،جو کے آئینِ پاکستان کے تحت ہیں، کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردارتک پہنچایاجائے۔  


بگاڑ پیدا کرنے کی اورٖٖٖفرضی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پناہ لینے کی تمام تر کوششیں بے سودہیں۔  (آرمی چیف)


 کثرت سے جمع کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کونہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جا سکتا ہے۔  (آرمی چیف)


 مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کی راہ میں کسی بھی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ابہام  پیدا کرنے کی کوششوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔(کانفرنس کے شرکاء کا عزم)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top