‏وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اعلی سطح اجلاس

Expose News 24

 


‏وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اعلی سطح اجلاس

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ملکی آئی ٹی بر آمدات بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ.

وزیراعظم کا فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ 

وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دے، فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت


وزیراعظم کی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کے لئے بڑے پیکج کی تیاری کی ہدایت


آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری


جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ


نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبے می اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ


نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام کی بھی منظوری


خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے بڑے فیصلے کی بھی وزیراعظم نے منظوری دے دی


حکومت بجٹ میں نوجوانوں کی آئی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت پر خطیر رقم خرچ کرے گی. وزیرِ اعظم


اس وقت ملک میں 45 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی ہنر کی تربیت فراہم کی جارہی ہے. وزیرِ اعظم


حکومت آئندہ بجٹ میں 1 لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپس فراہم کرے گی. وزیرِاعظم


ہمارے گزشتہ دورِ حکومت میں ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کئے جن کی بدولت کرونا وباء کے دوران نوجوان ملک میں زرمبادلہ لے کر آئے. وزیرِ اعظم


اسپشل ٹیکنالوجی زونز کے تحت آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. وزیرِ اعظم.


وزیراعظم کی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت


آئی ٹی کے شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے. وزیرِاعظم


وزیراعظم کی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں نئی کمپنیوں کی تشکیل کے لئے خصوصی راہنمائی اور سرکاری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت


وزیر اعظم کی بیرون ملک آئی ٹی سیکٹر کے روڈ شوز منعقد کرنے اور اس شعبے میں سہولیات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت


وزیرِ اعظم نے آئی ٹی شعبے کو آئندہ برس  اپنی برآمدات کو 4.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دے دیا


آئی ٹی شعبے کی آمدن کا 35 فیصد اپنی استعداد بڑھانے کیلئے رکھنے کی سہولت میں تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ


وزیرِ اعظم کی آئی ٹی وزارت اور متعلقہ حکام کو شعبے کے ساتھ مل کر بجٹ میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت.


ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے مقامی سطح پر فائیبر کیبل کی تیاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں. وزیرِ اعظم کی ہدایت


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اجلاس منعقد ہوا. 


اجلاس میں وفاقی وزراء  اسحاق ڈار، سید امین الحق، مریم اورنگزیب، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا، معاونینِ خصوصی طارق باجوہ، جہانزیب خان، طارق پاشا، شزا فاطمہ خواجہ، سینیٹر افنان اللہ، گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اسکے علاوہ آئی ٹی کے شعبے سے معروف ماہرین بشمول آصف پیر، زوہیب خان، نصیر اختر،  اور ٹیلی کام شعبے سے حاتم باماترف سی ای او پی ٹی سی ایل، مدسر حیسن وائس پریزیڈنٹ جاز اوت کمال احمد ڈپ٥ی سی ای او ٹیلی نار کہ بھی شرکت. 


اجلاس کو آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے کی ترقی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت بجٹ میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے جنکی بدولت موجودہ آئی ٹی برآمدات کو 100 فیصد بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 45 ہزار کے قریب نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت دی جا رہی ہے جو تربیت مکمل ہونے کے بعد نہ صرف روزگار کے حوالے سے خود کفیل ہونگے بلکہ مزید روزگار پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے. 


وزیرِ اعظم نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے بجٹ تجاویز کو جلد حتمی شکل دے کر پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں.

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top