تاجر برادری ٹیکسز جمع کرائے، حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کریگی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

Expose News 24


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، تاجر برادری اپنے حصے کے ٹیکسز قومی خزانہ میں جمع کرائے تاکہ اضافی ریونیو اکٹھا کیا جا سکے۔


وفاقی وزیر خزانہ سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد نےملاقات کی، ملاقات میں معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی ریونیو طارق محمود پاشا شریک تھے، ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد بھی موجود تھے۔


تاجروں کے وفد نے وزیر خزانہ کو تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت تاجر برادری اور بزنس کمیونٹی کی معیشت کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، حکومت تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

اس موقع پر انجمن تاجران نے یقین دلایا کہ تاجر برادری معیشت کی بحالی اور بجٹ کے اہداف پورے کرنے میں بھرپور تعاون کرے گی۔


وفاقی وزیر خزانہ نے آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے آئندہ بجٹ کے لئے پیش کی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت عوام اور تاجر برادری پر بوجھ ڈالے بغیر بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top