لاہور مقدمے میں بری ہونے کے بعد گوجرانوالہ کی عدالت کا بھی پرویز الہیٰ کو تمام مقدمات میں بری کرنے کا حُکم

Expose News 24


لاہور مقدمے میں بری ہونے کے بعد گوجرانوالہ کی عدالت کا بھی پرویز الہیٰ کو تمام مقدمات میں بری کرنے کا حُکم
لاہور کے مقدمے سے بری ہونے کے بعد اب گجرانوالہ کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الٰہی جو کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے صدر  ہیں 

ان کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی 

اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو تمام مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

گوجرانوالہ کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم ۔

ایک روز لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کیا تھا 

جس پر انہیں گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں پولیس کی جانب سے اسی ٹائم گرفتار کر لیا گیا تھا۔

دوسری طرف پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ کہ میں نے پرویز الہی کے وکیل کے جواب میں کہا ہے کہ رانا انتظار فیصلہ کریں کہ وہ پرویز الہی کے وکیل ہیں یا ہائیکورٹ بار کے صدر؟
وکلاء برادری کا نمائندہ کس منہ سے کرپشن کنگ کا دفاع کر رہا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عامر میرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود پرویز الہی کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ کا پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سراسر مذاق تھا۔

وزیراطلاعات عامر میرکے مطابق جج نے دلائل سنے بغیر ہی پرویز الہی کو ڈسچارج کر دیا۔
عامر میرنے کہا کہ جج غلام مرتضی ورک کا فیس بک پیج پی ٹی آئی کی حمایت میں بھرا پڑا تھا۔ 

میں نے ٹویٹ کر کے بتایا تو موصوف نے فوراً پیج ڈیلیٹ کردیا۔


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top