مجھے گرفتار اسلئے کیا گیا کیونکہ ن لیگ کیخلاف بیانیہ بنانے اورشہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنانا چاہتے تھے۔احد چیمہ

Expose News 24


 

احد چیمہ کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتار اسلئے کیا گیا کیونکہ ن لیگ کیخلاف بیانیہ بنانا تھا۔ 

مجھے شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنانا چاہتے تھے 

لیکن جب کچھ نہ نکلا تو مجھے کہا گیا کہ ہمارے اوپر پریشر ہے ہماری مجبوری ہے آپ اسٹیٹمنٹ دیں کہ آپ انکے فرنٹ مین ہیں اور چلے جائیں ورنہ پھر بھگتیں، احد چیمہ


میری اہلیہ مجھے دوران گرفتاری ملنے کیلئے آئیں تو انکو گرفتار کرلیا گیا اور ان سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ 


میری اہلیہ، بہن اور بہنوئی کو سمن کیا گیا انکو پورا دن گرفتار رکھا گیا 


اور مجھے کہا گیا کہ وعدہ معاف گواہ بن جاو۔ 


میری بہن کو کہا گیا کہ اپنے بھائی کو سمجھائیں تو میری بہن نے کہا مجھے اسکے پاس لے جاو اور میں اس سے کہوں گی جو یہ کہہ رہے ہیں وہ بلکل نہیں کرنا، احد چیمہ

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top