روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی: وزیر پٹرولیم

Expose News 24

 نیوز : رحمان راجپوت
روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی: وزیر پٹرولیم


روسی خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نےکہا ہےکہ روسی خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی(یو آن)میں کی گئی۔

گزشتہ روز پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔ 183میٹر لمبے روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے

اور اب جہاز سے روسی تیل کی پاکستان ریفائنری منتقلی شروع کردی گئی ہے۔

تاہم وزیر مملکت مصدق ملک نے غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز سے ٹیلیفون پرگفتگو میں تصدیق کی ہے کہ روسی خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے اور  پہلی درآمد کی ادائیگی حکومت سے حکومت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ ٹن خام تیل درآمد کرنے کیلئے ادائیگی اپریل میں کردی گئی تھی-معاہدے کےمطابق 45 ہزار ٹن تیل کراچی پہنچ چکا-باقی بھی جلد پاکستان پہنچ جائے گا۔

اور کہا ہم نے مختلف پروڈکٹس ملا کر چلائی ہیں، کسی بھی صورت میں اس خام تیل کی ریفائننگ سے نقصان نہیں پہنچے گا،

ہمیں یقین ہے کہ یہ تجارتی طور پر قابل عمل ہوگا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ جہاز کو آف لوڈ ہونے میں تین دن لگیں گے۔


خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی چینی کرنسی میں ادائیگی امریکی ڈالر کے غلبے والی برآمدی ادائیگیوں کی پالیسی میں اہم تبدیلی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top